'آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی' کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 26 رنز سے شکست دیدی ہے۔
واشنگٹن —

انگلینڈ میں ہونے والے عالمی ایونٹ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔
جواباً جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 305 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کو میچ کی ابتدا ہی میں دو وکٹوں سے محروم ہونا پڑا لیکن رابن پیٹرسن اور اے بی ڈی ویلئرز نے 124 رنز کی شراکت قائم کرکے میچ پر اپنی ٹیم کی گرفت مضبوط بنائی۔
پیٹرسن 68 اور ویلئرز 70 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے بعد جنوبی افریقہ کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور پوری ٹیم آخری گیند پر 305 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
ریان مک لارن 71 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار، امیش یادیو، ایشانت شرما اور راوندرا جدیجا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بھارت کے ابتدائی بلے بازوں روہت شرما اور دھاوان نے جارحانہ انداز میں اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں نے بالترتیب 65 اور 114 رنز بنائے۔
بھارتی بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے میک لارن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سوٹسوب نے دو اور ڈومنی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹورنامنٹ میں آٹھ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لی رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا گروپ 'اے' جب کہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز گروپ 'بی' میں شامل ہیں۔
پاکستان اپنا پہلا میچ جمعے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔
اس ٹورنامنٹ کے فاتح کو 20 لاکھ ڈالر کا انعام بھی دیا جائے گا جو کہ چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ کی سب سے زیادہ رقم ہے۔
1998 میں شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کا یہ ساتواں اور آخری ٹورنامنٹ ہے جس کے بعد 2017ء میں یہ مقابلہ 'آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ' میں تبدیل ہوجائے گا۔
سنہ 2009ء میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ چھ وکٹوں سے شکست دے کر چیمپیئن شپ جیتی تھی۔