پاکستان کی پوری ٹیم 48 اوورز میں صرف 170 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔ جواباً ویسٹ انڈیز نے 171 رنز کا ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
واشنگٹن —
'آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی' کرکٹ ٹورنامنٹ کے 'گروپ – بی' کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو وکٹوں سے ہرادیا ہے۔
لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کی پوری ٹیم 48 اوورز میں صرف 170 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔ جواباً ویسٹ انڈیز نے 171 رنز کا ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 41 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب اوپنر کرس گیل 39 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ مارلن سیموئلز اور کیرن پولارڈ نے 30، 30 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جب کہ سعید اجمل اور وہاب ریاض نے 2، 2 اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کو اپنی اننگز کے آغاز ہی سے مشکلات کا سامنا رہا اور قومی ٹیم محض 15 کے مجموعی اسکور پر تین وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی۔
ابتدائی بلے باز عمران فرحت دو محمد حفیظ چار جب کہ اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
بعد ازاں کپتان مصباح الحق نے محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ یہ ان کے ون ڈے کرکٹ کریئر کا بہترین اسکور ہے۔
پاکستان کے دوسرے ٹاپ اسکورر اوپنر ناصر جمشید رہے جنہوں نے 50 رنز بنائے۔ پاکستان کے باقی نو کھلاڑیوں کا مجموعی اسکور صرف 18 رنز رہا جن میں اسد شفیق، شعیب ملک اور جنید خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
پاکستان کی پوری ٹیم 48 اوورز میں 170 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے نرائن اور روچ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اب تک کھیلے جانے والے چھ چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹس میں سے کسی ایک کے فائنل تک بھی نہیں پہنچا ہے۔
ٹورنامنٹ کا اگلا میچ ہفتے کو میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔