وینزویلا کے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا صدر کا علاج جاری ہیں لیکن ’’ شدید انفیکشن‘‘ کے باعث ان کی حالت نازک ہے۔
وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کو ’نئی اور شدید انفیکشن‘ کے باعث سانس لینے میں بہت دشواری کا سامنا ہے۔
وزیر اطلاعات ارنیسٹو ولگاس نے یہ اطلاع دارالحکومت کاراکاس کے اس فوجی اسپتال سے ایک بیان میں دی ہے جہاں 58 سالہ شاویز زیر علاج ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا صدر کا علاج جاری ہیں لیکن ’’ شدید انفیکشن‘‘ کے باعث ان کی حالت نازک ہے۔
گزشتہ ہفتے نائب صدر نے بتایا تھا کہ شاویز بدستور ملک کے سربراہ ہیں اور کیموتھراپی کے باوجود وہ پالیسی ساز فیصلے کر رہے ہیں۔
ہوگو شاویز دو ماہ تک کیوبا میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ مہینے کاراکاس کے فوجی اسپتال منتقل ہوئے تھے۔
وینزویلا کی حکومت کی طرف سے صدر کی بیماری کے بارے میں بہت کم تفصیلات فراہم کی گئی ہیں جب کہ حزب مخالف نے الزام لگایا ہے کہ حکام مسٹر شاویز کی حالت کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں۔