چلی: جنگل میں آگ لگنے سے ایک ہزار گھر تباہ، 10 افراد ہلاک

چلی کے دارالحکومت سنتیاگو سے کچھ فاصلے پر واقع جنگلات میں لگنے والی آگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جنگلات میں لگنے والی آگ نے مقامی آبادی کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔

سانتا اولگا قصبہ سنتیاگو سے 320 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

حکام کے مطابق چھ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تیز ہوائیں آگ کے شعلوں کو بڑھکانے کا سبب بن رہی ہیں۔

امدای کارکن ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چلی کی صدر مشیل بیچلیٹ نے ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے قصبے کی سڑکوں پر فوج تعینات کر دی ہے۔

کئی مقامات پر لگنے والی آگ کے باعث تین لاکھ پچاسی ہزار ایکڑ پر محیط درخت جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔