چینی حکومت سنکیانگ صوبے میں بڑھتے ہوئے ایسے حملوں کا الزام علیحدگی پسند ایغور نسل کے مسلمانوں پر عائد کرتی ہے۔
چین مغربی سنکیانگ میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے تیرہ افراد کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔
مقامی حکومت نے اپنی ویب سائیٹ پر ایک بیان میں کہا کہ حملہ آور ہفتہ کی صبح ایک گاڑی میں پولیس اسٹیشن کے احاطے میں داخل ہوئے اور اُس میں دھماکا کر دیا۔
’’پولیس نے 13 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا،‘‘ لیکن مقامی حکومت نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔
اس دھماکے سے تین پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے تاہم عام شہری بالکل محفوظ رہے۔
چینی حکومت سنکیانگ صوبے میں بڑھتے ہوئے ایسے حملوں کا الزام علیحدگی پسند ایغور نسل کے مسلمانوں پر عائد کرتی ہے۔
ہلاکتوں اور اس واقعے سے متعلق آزاد ذرائع سے معلومات سامنے نہیں آئیں کیوں کہ عموماً چین میں ایسے واقعات کے بارے میں حکام ہی معلومات دیتے ہیں۔