چین میں منتظمین نے کہا ہے کہ جمعہ کو شروع ہونے والی 16 ویں ایشیائی گیمز کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔
آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیدار Xu Ruishing نے جنوبی شہر Guangzhou میں بدھ کو میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ مقابلوں اور تربیتی مقاصد کے لیے تیار کیے گئے تمام 70 مقامات کی جانچ پڑتال کر لی گئی ہے اور یہ استعمال کے لیے تیار ہیں۔
پینتالیس ممالک کے 10 ہزار سے زائد کھلاڑی 15 روزہ مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ اولمپکس کے بعد یہ دوسرے بڑے کھیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں۔
Guangzhou میں حکام نے کہا ہے کہ گیمز سے قبل بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔