چین کے دارالحکومت کے تائیننمن اسکوائر میں ہجوم سے ٹکرانے والی گاڑی میں بعد ازاں آگ لگ گئی۔
چین میں پولیس نے کہا کہ پیر کو بیجنگ کے تائیننمن اسکوائر میں ہجوم سے ٹکرانے والی اسپورٹس کار میں آگ لگ گئی جس سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ژنہوا‘ کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 38 افراد زخمی بھی ہوئے۔
حادثے کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے کو خالی کرا لیا جب کہ فوٹو گرافوں اور دیگر افراد کو جائے حادثہ پر پہنچنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔
تائیننمن اسکوائر کے قریب ہی چین کا ’گریٹ ہال‘، ملک کی پارلیمنٹ اور کیمونسٹ پارٹی کے بانی ماؤزے تنگ کا مقبرہ بھی ہیں۔