چین میں کوئلے کی ایک کان میں پھنسے 17 کان کنوں کو نکالنے میں تاحال کامیابی نہیں ہوسکی اور امدادی کارکن بدستور کوششوں میں مصروف ہیں۔
لیاؤینگ میں واقع کوئلے کی ایک کان میں 23 مزدور کام کررہے تھے جب وہاں گیس کے اخراج میں تیزی آگئی اور اس کا ایک حصہ مہندم ہوگیا۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ژینہوا کے مطابق کچھ کان کن ہلاک ہوگئے جب کہ باقیوں کو کان سے نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
چین میں کوئلے کی کانوں کے حادثات اکثروبیشتر پیش آتے رہتے ہیں جس کی وجہ ناقص حفاظتی اقدامات بتائے جاتے ہیں۔