پولیس کے مطابق حملہ آور نے جائے وقوع پر چھ لوگوں پر چاقو سے وار کیے اور وہاں سے فرار ہوگیا جسے پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔
چین میں پولیس نے چاقو کے وار کر کے کم ازکم پانچ افراد کو قتل کرنے والے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق جمعہ کو ہونان صوبے کے شہر چانگشا میں ایک شخص نے ریڑھی بان کے ساتھ بحث و تکرار کے بعد اسے اور قریب کھڑے ایک اور شخص پر چاقو سے حملہ کر دیا اور پھر فرار ہوتے ہوئے مزید چار افراد کو بھی زخمی کر دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ باقی زخمیوں نے اسپتال پہنچ میں دم توڑا۔
پولیس نے حملہ آور کا پیچھا کر کے اس پر فائرنگ کی جس سے وہ بھی ہلاک ہو گیا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب یکم مارچ کو چین کے جنوب مغرب میں حملہ آوروں نے چاقوؤں کے وار کرکے کم ازکم 29 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔
حکومت ان حملوں کی ذمہ داری سنکیانگ میں مسلم علیحدگی پسند گروپ پر عائد کرتی ہے۔