چین کا لیبیا میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

لیبیا پر حملوں کے بعد کا منظر (فائل فوٹو)

چین نے لیبیا میں فی الفور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعات حل کرنے کے لیے مذاکرات شروع کیے جائیں۔

وزارت خارجہ کی ترجمان یانگ یو نے منگل کے روز کہا کہ چین طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے کیوں کہ اس کے باعث ”مزید شہری ہلاکتوں اور انسانی سانحے“ کا امکان ہو سکتا ہے۔

امریکہ، کینیڈا، فرانس اور دیگر یورپی ممالک لیبیا کے مشرقی حصے میں فضائی حدود کے دفاع سے متعلق تنصیبات سمیت فوجی دستوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ کارروائیاں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں گذشتہ ہفتے منظور کی گئی اُس قرارداد کے نتاظر میں کی جا رہی ہیں جس میں لیبیا میں ’نو فلائی زون‘ نافذ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ مغربی ملکوں کی کارروائی کا ایک اور مقصد مشرقی شہر بن غازی میں شہریوں کا تحفظ بھی ہے۔

لیبیا کے رہنما معمر قذافی نے بن غازی میں باغیوں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔