چین میں کشتی ڈوبنے سے سینکڑوں مسافر لاپتا

منگل کی صبح تک صرف 20 لوگوں کو زندہ بچایا جا سکا۔

بتایا جاتا ہے کہ مسافروں میں اکثریت 50 سے 80 سال کے لوگوں کی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد لواحقین غم سے نڈھال۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی "شینخوا" کے مطابق دریائے یانگزے میں اس جہاز پر 450 افراد سوار تھے کہ پیر کو دیر گئے یہ شدید طوفان کی زد میں آنے کے بعد ڈوب گیا۔