|
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پیر کو اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ملوث تمام فریقوں سے کہا کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور صورتحال کو مزید خراب کرنے سے گریز کریں۔
وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کے ساتھ فون پر بات چیت میں وانگ نے اسرائیل پر بھی زور دیا کہ وہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (UNIFIL) کے اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
انہوں نے غزہ جنگ پر بیجنگ کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے فوری، مکمل اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
SEE ALSO: اسرائیل کا مزید لبنانی علاقوں سے انخلا کا حکم، حزب اللہ کے حملے بھی جاریکاٹز نے کہا کہ کال کے دوران انہوں نے "واضح کیا کہ ایران مشرق وسطی میں استحکام کو نقصان پہنچانے کا بنیادی ذریعہ ہے" اور انہوں نے کہا کہ ایران سے حماس اور حزب اللہ سمیت اپنی پراکسیوں کے ذریعے ایک براہ راست خطرہ لاحق ہے۔
کاٹز نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون اور اس حقیقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین کے لگ بھگ 20 ہزار کارکن جنگ کے دوران اسرائیل میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ چین "جنگ کے سلسلے میں ایک متوازن اور منصفانہ موقف کا اظہار کرے گا۔"
اس رپورٹ کا مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے۔