چین کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک خود کمپوٹر نظام پر حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے اور بیجنگ ایسی سرگرمیوں کی کسی طور حمایت نہیں کرتا۔
چین کے نئے وزیر اعظم لی کیچیانگ نے امریکہ کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ چین امریکہ کی انٹرنیٹ ویب سائٹس پر ’سائبر حملے‘ کر رہا ہے۔ چینی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے پر بے بنیاد الزامات سے اجتناب کرتے ہوئے ’سائبر سکیورٹی‘ سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیئے۔
لی کیچیانگ نے نیشنل پیپلز کانگریس اجلاس کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین خود کمپیوٹر نظام پر حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے اور بیجنگ ایسی سرگرمیوں کی کسی طور حمایت نہیں کرتا۔
امریکہ کے نئے وزیر خزانہ جیکب لیو اس ہفتہ اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کرنے چین کے دورے پر جا رہے ہیں اور توقع ہے کہ امریکی کمپنیوں کے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ سائٹس پر ہونے والے سائبر حملوں پر بھی بات ہو گی۔
گزشتہ مہینے امریکہ کے انٹرنیٹ سکیورٹی گروپ ’مینڈیئنٹ‘ نے الزام لگایا تھا کہ کہ چین کی فوج نے تقریباً 150 امریکی کمپنیوں اور تنظیموں کے کمپیوٹر ڈیٹا یا معلومات کو چرایا ہے۔
اس سال کے اوائل میں کئی بڑی امریکی کمپنیوں جن میں ایپل، فیس بک اور ٹویٹر شامل ہیں، اُن پر ایسے حملے ہوئے ہیں۔
نیو یورک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل اور واشنگٹن پوسٹ جیسے امریکی اخبارات کا بھی کہنا ہے کہ چین میں مقیم ’ہیکرز‘ نے اُن کی ویب سائٹس پر حملے کیے ہیں۔