اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس بیجنگ میں سخت حفاظتی انتظامات کی موجودگی میں ہو رہا ہے اور اس چار روزہ بند کمرہ اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تمام 376 اراکین حصہ لے رہے ہیں۔
چین میں معاشی اصلاحات پر غور کے لیے ایک اہم اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی نے اجلاس کے ایجنڈے کا تاحال اعلان نہیں کیا ہے۔ البتہ سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا نے ہفتہ کو اپنی مختصر رپورٹ میں کہا کہ اجلاس شروع ہو گیا ہے اور اس میں ’’مربوط اصلاحات سے متعلق اہم معاملات‘‘ کے بارے میں جماعت کی مرکزی کمیٹی کے مجوزہ فیصلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
چار روزہ بند کمرہ اجلاس میں کمیٹی کے تمام 376 اراکین حصہ لے رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس دارالحکومت بیجنگ میں قائم ایک نجی ہوٹل میں سخت حفاظتی انتظامات کی موجودگی میں ہو رہا ہے۔