مریم کے وکلا کا کہنا تھا کہ سکیورٹی حکام نے ان کی موکلہ کو خرطوم کے ہوائی اڈے پر اس وقت حراست میں لیا جب وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جہاز پر سوار ہونے جارہی تھیں۔
سوڈان کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے ان اطلاعات کو مسترد کیا ہے کہ ترک مذہب سے انکار کرنے والی عیسائی خاتون کو عدالت کی طرف سے رہا کیے جانے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ڈاکٹر صادق الماگلی نے بتایا کہ حکام نے مریم یحییٰ ابراہیم کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جس کا مقصد عدالتی فیصلے پر غصے کا اظہار کرنے والے اس کے رشتے داروں سے اسے محفوظ رکھنا تھا۔
سوڈان کے سابق سفیر الماگلی کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ خاتون ملک سے باہر بھی چلی گئی ہوں۔
منگل کو مریم کے وکلا کا کہنا تھا کہ سکیورٹی حکام نے ان کی موکلہ کو خرطوم کے ہوائی اڈے پر اس وقت حراست میں لیا جب وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جہاز پر سوار ہونے جا رہی تھیں۔
ان کے بقول حکام نے مریم، ان کے خاوند ڈینیئل وانی اور ان کے دو چھوٹے بچوں کو ہوائی اڈے کے قریب ایک سکیورٹی تنصیب میں منتقل کر دیا۔ وانی ایک امریکی شہری ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ مریم کی رہائی کے بارے میں حکام کو معلومات موصول ہوئی ہیں لیکن ان کے بقول اس بات کی فی الحال تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے کہ یہ خاندان ملک چھوڑ چکا ہے یا نہیں۔
"محکمہ خارجہ کو سوڈان کی حکومت نے مطلع کیا کہ اس خاندان کو چند گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر تحویل میں لیا گیا تھا جس کا مقصد ان کے سفر سے متعلق سوال و جواب کرنا تھا، میرا خیال ہے ان کی سفری دستاویزات سے متعلق۔ انھیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ حکومت نے ہمیں ان کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔"
مریم یحییٰ ابراہیم کا معاملہ گزشتہ ماہ اس وقت بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنا جب اس خاتون کو ترک مذہب سے انکار پر موت کی سزا سنائی گئی۔
سوڈان کے قوانین کے مطابق مسلمان باپ کے ہاں پیدا ہونے والے بچے مسلمان تصور ہوں گے۔ مریم کے والد مسلمان جب کہ ان کی والدہ عیسائی تھیں۔ ان کے والد انھیں بچپن میں ہی چھوڑ گئے جس کے بعد ان کی پرورش عیسائی عقیدے کے مطابق ہوئی۔
عدالت نے عیسائی مرد وانی کے ساتھ شادی پر مریم کو زنا کا مرتکب قرار دیا اور انھیں 100 کوڑوں کی سزا بھی سنائی تھی۔ سوڈان کے قوانین کے مطابق مسلم اور غیر مسلم کی آپس میں شادی کی اجازت نہیں ہے۔