شہریوں کی شناخت کے لئے کہیں بھی اور کبھی بھی شناختی کارڈ طلب کیا جاسکتا ہے۔ لہذا، اپنی شناخت کے لئے کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں بصورت دیگر ۔۔۔۔۔
کراچی کے شہریوں کے لئے اب ہر وقت اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا، ورنہ انہیں حراست میں لیا جاسکتا ہے۔
رینجرز کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی شناخت کے لئے کہیں بھی اور کبھی بھی شناختی کارڈ طلب کیا جاسکتا ہے۔
لہذا، اپنی شناخت کے لئے کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں، بصورت دیگر انہیں حراست میں لے لیا جائے گا اور شناخت کی تصدیق کے بعد ہی انہیں چھوڑا جاسکے گا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ناقابل قبول ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف گھیرا مزید تنگ کررہے ہیں، تاکہ انہیں قانونی گرفت میں لیا جاسکے۔
اس لئے، شہری ان کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں اداروں سے تعاون کریں۔