واشنگٹن: ماحولیاتی مسائل پر توجّہ دلانے کے لیے مظاہرے
امریکہ کے دارالحکومت واشنٹگن میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر توجّہ دلانے کی غرض سے احتجاج میں شامل ایک شخص پوسٹر لیے کھڑا ہے۔ ان مظاہروں کا مقصد امریکی سیاست دانوں کی توجّہ ماحولیاتی مسائل پر مبذول کرانا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماحولیاتی تبدیلیوں کے وجود سے انکاری ہیں اور انہوں نے کئی مرتبہ ایسے اقدامات کیے ہیں جن پر ماحولیاتی تبدیلیوں پر کام کرنے والے کارکنوں کو تحفظات ہیں۔
مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل پر فوری توجّہ دینے کے مطالبات سڑکوں پر بھی درج کیے۔
واشنگٹن کے ایک چوراہے کا منظر جہاں بڑی تعداد میں مظاہرین موجود ہیں جب کہ ٹریفک بلاک ہے۔
ماحولیاتی مسائل پر توجّہ دلانے کی غرض سے واشنگٹن کے کنیکٹیکٹ ایونیو پر بھی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہروں کے دوران امریکی دارالحکومت کی اہم عمارتوں میں اور مرکزی شاہراہوں پر معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں۔
مظاہرین ایک کشتی کے گرد ہاتھوں کی زنجیر بنائے ہوئے ہیں جس کا مقصد ٹریفک کی روانی معطل کرنا تھا۔
ماحولیاتی تبدیلیوں پر توجہ دلانے کے لیے گزشتہ جمعے کو دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔ واشنگٹن میں پیر کو ہونے والا یہ مظاہرہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔