پولیس اور ایمرجنسی حکام نے علاقہ مکینوں کو شاپنگ مال سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔
واشنگٹن —
امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے مال میں ہونے والی فائرنگ میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
فوری طور پر حملہ آور کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔
یہ واقعہ کولمبیا میں واقع ایک شاپنگ مال میں ہفتے کے روز پیش آیا۔ پولیس اور ایمرجنسی حکام نے علاقہ مکینوں کو شاپنگ مال سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔
واضح رہے کہ کولمبیا مال ریاست میری لینڈ کا ایک بڑا مال ہے جس میں لگ بھگ 200 دکانیں ہیں۔ یہ مال امریکی دارالحکومت سے تقریباً 30 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔