تل ابیب کے پبلک پارک پر گیدڑ قابض

اسرائیل کے شہر تل ابیب کا ہیارکون پارک ہر سال موسمِ بہار میں زندگی کی بہت سی رونقوں اور میلوں سے آباد ہو جاتا ہے۔ لیکن اس بار یہاں کا منظر بدلا ہوا ہے۔ کرونا وائرس کے باعث پارک میں لوگ نہیں آ رہے لیکن گیدڑوں نے یہاں قبضہ جما لیا ہے۔

کرونا وائرس کے سبب ہونے والے لاک ڈاؤن نے وسیع اور سرسبز و شاداب پارکوں کو ویرانے میں بدل دیا ہے۔

شہر کے قلب میں واقع اس شہری نخلستان میں گیدڑوں کی آمد کے لیے راہ ہموار ہو چکی ہے۔ گیڈروں کے ساتھ ساتھ دیگر جانور بھی رات ہونے سے کچھ دیر پہلے ہی یہاں پہنچ جاتے ہیں۔
 

پارک میں گیدڑوں کی بڑی تعداد میں موجودگی نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

پارک میں ایک روز کچھ لوگوں نے گیدڑوں کے پاس جا کر اُنہیں کھانے پینے کی اشیا دیں تو وہ پل بھر میں کھڑے ہو گئے اور خیر مقدمی دعوت پر ٹوٹ پڑے۔

کرونا وائرس کی وبا پھیلنے سے پہلے گیدڑ اور دوسرے جانور شاذ و نادر ہی کھانے پینے کی تلاش میں عوامی پارک میں آنے کا خطرہ مول لیتے تھے۔

انسانوں سے خالی ان پارکس میں اب کھانے پینے کو کچھ نہیں ملتا۔ لہذا یہ خوراک کی تلاش میں دن کے وقت جنگلوں کا رُخ کرتے ہیں اور شام ہوتے ہی اپنا پیٹ بھر کر دوبارہ پارکوں میں آباد ہو جاتے ہیں۔
 

پارک میں آنے والے گیدڑوں کی خوراک کا واحد ذریعہ قریبی جنگل ہی ہیں۔ اُنہیں خوراک کے لیے وہیں لوٹنا پڑتا ہے۔

پارک میں ایک اندازے کے مطابق 100 گیدڑوں کا قبضہ ہے۔ وہ انسانوں سے خوف کھاتے ہیں اور عام طور پر انسانوں سے دور ہی رہتے ہیں۔