نو مئی کے واقعات: 16 افراد کو فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

Your browser doesn’t support HTML5

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 16 ایسے افراد کو فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے جو نو مئی کو پیش آنے والے واقعات میں فوجی تنصیبات، لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان افراد میں پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں۔