برطانوی وزیر اعظم، بورس جانسن کرونا کے مرض سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد پہلی بار پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اراکین سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس دوران حکومت تمام دستیاب سائینسی ڈیٹا کا بغور جائزہ لے گی اور اس کے بعد کوئی فیصلہ کرے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نرمی کا اطلاق پیر سے ہو جائے گا۔ انہوں نے ایوان زیریں کے اراکین کو یقین دلایا کہ انہیں تمام صورت حال سے آگاہ رکھا جائے گا۔
اراکین کو فیصلے کے بارے میں حکومت سے ہر طرح کے سوال کرنے کی اجازت ہوگی۔
بورس جانسن نے کہا کہ اگر پابندیوں کو ایسے حالات میں اٹھا لیا جائے جس کے بعد کرونا وائرس لوٹ آئے تو یہ برطانوی معشیت کے لیے تباہ کن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے سے قبل سکاٹ لینڈ کی حکومت، حزب اختلاف اور مزدور تنظیموں سے بھی مشورہ کیا جائے گا، تاکہ نرمی کے منصوبے پر موثر طور سے عمل ہو سکے۔