آسٹریلیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست در شکست

آسٹریلیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست در شکست

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میلبورن میں کھیلا جانے والاواحد ٹونٹی ٹونٹی میچ بھی میزبان ٹیم نے دو رنز سے جیت لیا اور یوں دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان کوئی بھی میچ نہ جیت سکی۔

جمعے کو ہونے والے اس میچ میں ٹاس جیت کرآسٹریلیا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 127رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے۔ ہسی بغیر آؤٹ ہوئے 40رنز بنا کر سب سے نمایا ں بلے باز رہے۔پاکستان کی طرف سے عمر گل نے تین اور شعیب ملک نے دو جب کہ محمدآصف اور نوید الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی طرف سے کامران اکمل نے سب سے زیادہ 64رنز بنائے جب کہ باقی کھلاڑی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے۔ میزبان ٹیم کی طرف سے ٹیئٹ نے تین،واٹسن اور سمتھ نے دو،دو اور نانس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کا عالمی چیمپیئن ہے۔ حالیہ دورہ آسٹریلیا میں شاہد آفریدی کو بال ٹیمپرنگ کی پاداش میں دو میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے جمعے کو ہونے والے اس میچ میں شعیب ملک پاکستانی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔ تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں تین۔صفر اور پانچ۔صفر سے آسٹریلیا نے فتح حاصل کی۔