دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنالئے۔ ہینڈزکومب 36 اور شان مارش 20 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹرلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم کا یہ فیصلہ اس وقت درست ثابت ہوا جب 33 کے مجموعی اسکور پر بین کرافٹ رن آؤٹ ہوگئے۔
ڈیوڈ وارنز اور عثمان خواجہ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 53 رنز بناکر اسکور86 تک پہنچادیا، وارنر 47 رنز بناکر عثمان کا ساتھ چھوڑ گئے۔
وارنر کے بعد کپتان اسمتھ، عثمان خواجہ کا ساتھ دینے میدان میں اترے، اس دوران عثمان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی نویں نصف سنچری ہے۔ وہ 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 139رنز تھا۔
اسمتھ 40 رنز بناکر اوورٹن کی گیند پرکلین بولڈ ہوئے، آسٹریلوی کپتان حالیہ سیریز کے دو ٹیسٹ میں 416 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد آؤٹ ہوئے، پہلے ٹیسٹ میں وہ 326 گیندیں کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے تھے جبکہ آج انہوں نے 90 گیندوں کا سامنا کیا۔
نئے آنے والے بلے بازوں ہینڈزکومب اور مارش نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ گنوائے اسکور 209 تک پہنچا دیا، دونوں بیٹسمین بالترتیب 36 اور 20 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن، ووکس اور اوورٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔
کراچی —