آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز جمعرات سے سری لنکا کے پالیکیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔
’سُپر ایٹ‘ مرحلے میں پہنچنے والی 8 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ-1 میں میزبان سری لنکا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اوردفاعی چیمپئین انگلینڈ شامل ہیں، جبکہ گروپ-2 آسٹریلیا، پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں پرمشتمل ہے۔
پالیکیلے میں جمعرات کوکھیلے جانے والے دونوں میچ گروپ-1 کی ٹیموں کے مابین ہوں گے۔
پہلا میچ سری لنکا اور نیوزی لینڈ، جبکہ دوسرا میچ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
گروپ-2 کی تمام ٹیمیں پہلے مرحلے میں اپنے میچ جیت کر سُپر ایٹ مرحلے میں پہنچی ہیں۔
ویسٹ انڈیز وہ واحد ٹیم ہے جس نے بغیر کوئی میچ جیتے رن بنانے کی بہتر شرح کی بنیاد پر اس مرحلے تک پیش رفت کی ہے۔
بارش سے متاثرہ آسٹریلیا کے خلاف میچ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہارگئی تھی جبکہ آئرلینڈ کے خلاف ہونے والا اُس کا میچ منسوخ کردیا گیا۔
پہلے مرحلے میں مقابلے سے باہر ہونے والی ٹیموں میں افغانستان، آئرلینڈ، زمبابوے اور بنگلادیش شامل ہیں
پاکستان سُپر ایٹ مرحلے کا اپنا پہلا میچ جمعہ کو کولمبو میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔