بدھ کےروزسری لنکا میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کےدوسرے میچ میں بھارت نےبنگلہ دیش کوچھ وکٹ سے ہرا دیا، اور اِس طرح بھارت نے ٹورنامنٹ کا کامیابی سے آغاز کیا۔
دمبولہ کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نےٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا۔ لیکن، بنگلہ دیشی ٹیم جارحانہ آغازکےباوجود اسکور کرنےمیں ناکام ہوگئی۔
پہلےبھارتی فاسٹ باؤلروں اور پھر پارٹ ٹائیم اسپنر، وویندر سہواگ نے بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کو سخت دھچکا پہنچایا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پینتیسویں اوور میں ہی 167 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ امر القیاس 37، مشفیق الرحیم 30رن بنا کر نمایاں رہے۔ سہواگ نے چار اور اشیش نہرا نے دو وکٹیں لیں۔
جواب میں گوتم گمبیر کی 82رنسز کی بدولت بھارت نے مطلوبہ ہدف چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کپتان دھونی 38 رن بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
ایک روز قبل، ٹورنامنٹ کےافتتاحی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو16رنز سے ہرا دیا تھا۔
بنگلہ دیش کی پوری ٹیم صرف 34.5اوورز میں 167رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی