انھوں نے 76 ٹیسٹ میچوں میں 310 اور 221 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 380 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
پینتیس سالہ لی نے میلبورن میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں گزشتہ تین چار راتوں سے سوچ رہے تھے اور ’’(میں) آج صبح اس خیال کے ساتھ جاگا کہ یہ (اعلان کرنے کے لیے)صحیح دن ہے‘‘۔
بریٹ لی انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہونے کے بعد وطن واپس آنے پر مجبور ہو گئے تھے۔
ان کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ رواں سال سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی کے عالمی کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ لی کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس سے متعلق سلیکٹر سے بھی بات کی تھی لیکن تازہ ترین زخم نے انھیں اپنا منصوبہ تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔
’’بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے لیے آپ کو ذہنی اور جسمانی طور پر 100 فیصد فٹ ہونا چاہیئے، میرا نہیں خیال کہ یہ ٹیم اور خود میرے لیے صحیح ہوگا جب میں ایسا (فٹ) نہیں ہوں۔‘‘
بریٹ لی نے 2008ء میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا لیکن اس کے بعد وہ ایک روزہ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے۔