پاکستان نے کولمبو میں بدھ کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
مہمان ٹیم کھیل کے آغاز میں محض 12 رنز کے عوض دو وکٹیں گنوا چکی ہے۔ محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے جب کہ اظہر علی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
بارش کے باعث ساتویں اوورز میں کھیل روک دیا گیا۔
پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔
اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں راحت علی کی جگہ اسد شفیق جب کہ سری لنکا نے ہیراتھ کی جگہ سجیوا ویراکون کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔