ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے

سری لنکا میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہفتے کو پاکستان کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 267 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور میچ جیتنے کے لیے بھارت کو 268 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ سلمان بٹ 74 رنزاور کامران اکمل 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی طرف سے پراوین کمار نے تین،ظہیر خان اور ہربھجن سنگھ نے دو،دو اور جدیجا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ محمد عامر اور سلمان بٹ رن آؤٹ ہوئے۔

ایشیا کپ میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کے لیے پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں اسے سری لنکا سے شکست ہوچکی ہے۔ جب کہ بھارت بنگلہ دیش سے میچ جیت کر اپنی پوزیشن مستحکم کرچکا ہے۔