پاکستان کی فتح میں سابق کپتان شعیب ملک نے مرکزی کردار ادا کیا جنہوں نے 50 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آخر تک کریز پر موجود رہے۔
بنگلور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹوئنٹی20 میچ میں پاکستان نے میزبان بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
منگل کو ہونے والے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں گنوا کر پاکستان کو 134 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواباً پاکستان نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 4ء19 اوورز میں حاصل کرلیا۔
روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی دو طرفہ ٹی20 سیریز کا پہلا میچ خاصا سنسنی خیز ثابت ہوا۔
پاکستان کی فتح میں سابق کپتان شعیب ملک نے مرکزی کردار ادا کیا جنہوں نے 50 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آخر تک کریز پر موجود رہے۔
بنگلور کے 'چنا سوامی اسٹیڈیم' میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے 134 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اس کا آغاز کچھ بہتر نہ تھا۔ پہلے ہی اوور کے اختتام پر ناصر جمشید صرف دو رن بنا کر آئوٹ ہوگئے۔
تیسرے اوور میں پاکستان کو مزید دو وکٹوں سے محروم ہونا پڑا جب احمد شہزاد 5 کے اسکور پر اور عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے بھوونیشور کمار کا نشانہ بنے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور صرف 12 رنز تھا۔
تاہم اس موقع پر کپتان محمد حفیظ اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کی شان دار شراکت قائم کرکے پاکستان کو میچ پر ایک بار پھر مضبوط گرفت فراہم کردی۔
حفیظ نے دو چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی شان دار اننگز کھیلی۔ وہ اٹھارہویں اوور میں ایشانت شرما کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے تو پاکستان کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز تھا۔
انیسویں اوور کے اختتام پر پاکستان کو اپنی پانچویں وکٹ سے محروم ہونا پڑا جب عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
لیکن شعیب ملک نے آخری گیند تک وکٹ کا ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی 'میچ وننگ' اننگز کھیلی۔
پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے تین گیندوں پر چھ رنز درکار تھے جب شعیب ملک نے چھکا مار کر قومی ٹیم کو فتح دلادی۔
بھارت کی جانب سے بھو ونیشور کمار نے 9 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ اشوک ڈنڈا اور ایشانت شرما نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
بھارتی اننگز
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس پر میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے گوتم گمبھیر اور اجنکیا رہانے نے محتاط انداز میں اننگز شروع کی اور بعد ازاں عمدہ اسٹروک کھیلتے ہوئے 77 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کرنے میں کامیاب رہے۔
رہانے 42 رنز بنا کر گیارہویں اوور میں شاہد آفریدی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔ پاکستان کو دوسری کامیابی تیرہویں اوور میں ملی جب گمبھیر 43 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوگئے۔
پندرہویں اوور میں ورت کوہلی (9) محمد عرفان کا نشانہ بنے جب کہ سولہویں اوور کی پہلی گیند پر سعید اجمل نے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی اہم وکٹ حاصل کی جو صرف ایک رن بناسکے۔
اگلے ہی اوور میں عمر گل کی گیند پر عمر اکمل نے یووراج سنگھ کا کیچ لیا جنہوں نے 10 رن بنائے۔
اٹھارہویں اوور میں سریش رائنا 10 رن بنا کر سعید اجمل کا شکار ہوئے تو 122 کے مجموعی اسکور پر بھارت کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔
اس کے بعد میزبان ٹیم کے یکے بعد دیگر تین کھلاڑی مجموعی اسکور میں کوئی قابلِ ذکر اضافہ کیے بغیر پاکستانی بالرز کا نشانہ بن گئے۔
روہیت شرما 2 رن بنا کر رن آئوٹ ہوگئے جب کہ روندرا جدیجا بھی صرف دو رن بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ ہوئے۔
ایشانت شرما کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ بوونیشور کمار 6 اور اور اشوک ڈنڈا 3 رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے عمر گل نے تین اور سعید جمل نے دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہد آفریدی اور محمد عرفان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ سال کے تعطل کے بعد یہ پہلی دو طرفہ سیریز ہے جس کے دوران میں دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ 28 دسمبر کو احمد آباد میں ہوگا جس کے بعد 30 دسمبر سے ون ڈے سیریز شروع ہوگی۔