بھارت کی طرف سے یووراج سنگھ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر سات چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے۔
اسلام آباد —
احمد آباد میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔
آخری اوور میں پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 30 رنز درکار تھے مگر بھارتی کھلاڑیوں کی نپی تلی باؤلنگ اور اچھی فیلڈنگ کے باعث یہ سکور حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
بنگلور میں کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان نے جیتا تھا۔ اس طرح ایک ایک سے یہ سیریز برابر ہوگئی ہے۔
جمعہ کو سردار پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔
ابتدائی بلے بازوں گوتم گمبھیر اور ریحانے کو عمر گل نے آؤٹ کیا اور کچھ ہی دیر بعد ویرات کوہلی بھی رن آؤٹ ہوگئے لیکن پھر یووراج سنگھ اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے پاکستانی باؤلروں کو آڑے ہاتھوں لیا اور ٹیم کو ایک مستحکم اسکور تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔
یووراج سنگھ نے سات چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 72 رنز بنائے۔ بھارتی کپتان 33 رنز بنا سکے ان دونوں کو بھی عمر گل نے آؤٹ کیا۔
193 کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد کھیل کا آغاز کیا۔ ناصر جمشید اور احمد شہزاد نے 74 رنز کی پارٹنرشپ فراہم کی۔ دونوں نے بالترتیب 41 اور 31 رنز بنائے۔ بعد میں صرف کپتان محمد حفیظ قابل ذکر کارکردگی دکھا سکے جنہوں نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 26 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔
پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں نے نقصان پر 181 رنز بنا سکی۔
یووراج سنگھ کو میچ اور پاکستانی کپتان محمد حفیظ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 دسمبر کو چنائی میں کھیلا جائے گا۔