بلاوایو میں زمبابوے اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے واحد کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پرمیزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 135 رنزبنائے اور اُس کے8 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔
زمبابوے کو81 رنز کی برتری حاصل ہے اوراُس کی صرف دو وکٹیں باقی ہیں جبکہ پیر کو ٹیسٹ میچ کا آخری دن ہے۔
ٹیبو58 اور کائل جروِس 20رنز پر کھیل رہے ہیں۔ دونوں کی شراکت میں 66 رنز بن چکے ہیں۔
زمبابوے کی طرف سے پہلی اننگز میں 163رنز کی ناقابل شکست باری کھیلنے والے بلے باز ٹینو ماویو دوسری اننگز میں صرف12 رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے۔
محمد حفیظ نے 4 جبکہ کہ سعید اجمل اور اعزاز چیمہ نے دو، دو کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم اتوار کے روز466 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی اور یوں پہلی اننگز میں میزبان ٹیم پر اُسے 54 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ زمبابوے نے اپنی پہلی اننگز میں 412 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے119,یونس خان نے88, اظہر علی نے 75 اورکپتان مصباح الحق نے66 رنز بنائے۔