سلیکٹرز نے کہا ہے کہ اُنھیں دسمبر میں پاکستان کے خلاف سیریز میں موقع دیا جائے گا۔ لیکن، سمارا ویرا کا کہنا ہے کہ وہ اتنی دیر انتظار نہیں کر سکتے
سری لنکا کرکٹ بورڈ نےتصدیق کی ہے کہ بلے باز سمارا ویرا کو منانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں، اور انھوں نےکرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اُنھوں نے اپنا استعفیٰ منگل کو کرکٹ بورڈ کے حوالے کیا تھا، لیکن بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ وہ اُن سے بات کرینگے۔
خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق، سمارا ویرا نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی سلیکٹرز کے ساتھ کرکٹ بورڈ کے دفتر میں ملاقات ہوئی، اور سلیکٹرز کی خواہش ہے کہ وہ دو دوسرے تجربہ کار بلے بازوں کے ساتھ بنگلادیش اور زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلیں۔
سلیکٹرز نے کہا ہے کہ اُنھیں دسمبر میں پاکستان کے خلاف سیریز میں موقع دیا جائے گا۔ لیکن، سمارا ویرا کا کہنا ہے کہ وہ اتنی دیر تک انتظار نہیں کر سکتے، اس لیے انھوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکا نے جولائی اور اگست میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنی تھی لیکن ویسٹ انڈیز اور بھارت کے ساتھ ایک روزہ سہ ملکی سیریز کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز 2015 ءتک ملتوی کر دی گئی تھی۔
36 سالہ سمارا ویرا نے کہا ہے کہ اگر جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ملتوی نہ ہوتی تو ممکن ہے وہ ابھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہ کرتے۔
دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے مڈل آرڈر بلے باز نے مزید کہا کہ انھیں جمعہ سے بنگلا دیش کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریزمیں شامل نہ ہونے پر مایوسی ہوئی ہے، حالانکہ، انھیں مھیلا جے وردنے کے زخمی ہونےکی وجہ سے متبادل کے طور پر ابتدائی 20 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
آف سپنر کی حثیت سے اپنا بین الاقوامی کرکٹ کیریر شروع کرنے والے سمارا ویرا نے مزید کہا کہ وہ اپنا الوداعی میچ نہیں کھیلنا چاہتے، کیوں کہ اگر وہ 15 رکنی سکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے تو انھیں فائنل الیون میں کھیلنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اور وہ اتنے خود غرض نہیں کہ وہ اپنے الوداعی میچ کے لیے نوجوان کرکٹرز کو اس میچ سے محروم کریں۔
سمارا ویرا نے 81 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی اور 48.76 کی اوسط سے 5462 رنز سکور کیے، جن میں 14 سنچریاں بھی شامل تھیں۔ انھوں نے 53 ایک روزہ بین لاقوامی میچ بھی کھیلے ہیں۔