خواتین عالمی کرکٹ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

(فائل فوٹو)

گروپ اے میں میزبان بھارت کے علاوہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا جبکہ گروپ بی میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں رواں ماہ ہونے والے آئی آئی سی وومینز ورلڈ کرکٹ کے لئے15 رکنی قومی ا سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

خواتین کرکٹ کا یہ میگا ایونٹ ممبئی میں 26 جنوری سے 17 فروری تک کھیلا جائے گا۔

منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ وومن ونگ کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق 15 رکنی اسکواڈ میں ثنا میر(کپتان) بسمہ معروف (نائب کپتان) سیدہ نین فاطمہ عابدی، ندا رشید، جویریہ ودود، سدرا امین ، رابعہ شاہ، سیدہ بتول فاطمہ نقوی (وکٹ کیپر) اسماویہ اقبال، قنیطہ جلیل، سمعیہ صدیقی، سعد یہ یوسف ، الزبتھ برکت، ناہیدہ بی بی اور دانیہ بیگ شامل ہیں۔

آئی آئی سی وویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں میزبان بھارت کے علاوہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا جبکہ گروپ بی میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے وارم اپ میچوں کا آغاز 28 جنوری سے ہو گا جس میں پہلا میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز 31 جنوری سے آسٹریلیا کے درمیان میچ سے ہو گا جبکہ اسی روز بھارت کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مد مقابل ہو گی۔

اس میگا ایونٹ کا فائنل 17 فروری کو کھیلا جائے گا۔