سمندری طوفان کے ساحل سے ٹکرانے سے قبل، جنوبی بھارت میں ہم از کم 30000افراد کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔
‘لیلی’ نامی سمندری طوفان سے علاقے میں شدید بارشں اور تیز جھکڑ چلنے کے باعث اب تک آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کی صبح ، سمندری طوفان، آندھرا پردیش ریاست سے ٹکرائے گا۔ پیش گوئی میں انتباہ کیا گیا ہے کہ 125کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، جب کہ دو میٹر انچائی کی سمندری لہریں ساحل سے ٹکرائیں گی۔
بھارت کے محکمہٴ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفان کا مرکز خلیج بینگال میں ہے، جو مِچی لِی پَتنم کے قصبے کے قریب ساحل سے ٹکرائے گا۔
عہدے داروں نے احکامات صادرکیے ہیں کہ ماہی گیری کشتیوں کو بندر پر کھڑا رکھا جائے، جب کہ متاثرہ لوگوں کی ا مدد کے لیے کیمپوں کے دروازوں کو کھولا جا رہا ہے۔
بدھ کے روز ہونے والی شدید بارشوں کے باعث تامل ناڈو کی جنوبی ریاست کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔