دلائی لامہ ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں چین کے اعتراضات کے باوجود گزشتہ ماہ ان کی صدر براک اوباما سے ملاقات بھی ہوچکی ہے۔
تبت کے جلاوطن روحانی رہنما دلائی لامہ جمعرات کو امریکی سینیٹ میں روایتی افتتاحی دعائیہ تقریب کی سربراہی کریں گے۔
حالانکہ دلائی لامہ متعدد بار واشنگٹن کا دورہ کر چکے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ وہ اس دعا میں شرکت کر رہے ہیں۔
دلائی لامہ ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں چین کے اعتراضات کے باوجود گزشتہ ماہ ان کی صدر براک اوباما سے ملاقات بھی ہوچکی ہے۔
چین نے متنبہ کیا تھا کہ اگر یہ ملاقات ہوئی تو اس کے سنگین سفارتی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں لیکن ایسی کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔
چین دلائی لامہ پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ان پر یہ الزام بھی عائد کیا جا چکا ہے کہ وہ تبت کے علیحدگی پسندوں کی بطور احتجاج خودسوزیاں کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
دلائی لامہ ہمیشہ ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔