دنیا بھر سے منتخب تصاویر

فلا ڈیلفیا، امریکہ میں دریائے ڈیلاور پر بنے بینجیمن فرینکلن پُل کے آس پاس شدید دھند چھائی ہوئی ہے

بیجنگ میں پولیس اہلکار وکیل پو زی کیانگ کے حامی مظاہرین میں سے ایک کو پکڑ کر لے جا رہے ہیں۔ پو کو سوشل میڈیا پر حکمران جماعت کے خلاف اظہار خیال کے جرم میں مقدمے کا سامنا ہے

دمشق کے مشرق میں واقع غوطہ کے علاقے النشابیہ پر بمباری کے بعد ابو محمد نامی ایک شخص دھول میں اٹا ہوا ہے۔ علاقہ شامی باغیوں کا گڑھ ہے۔

چین کے صوبے گوئی ژو میں واقع ایک تفریح گاہ میں بنی بھول بھلیوں میں سیاح گھوم پھر رہے ہیں

یمن کے دارالحکومت صنعا میں شیعہ جنگجو - جنہیں حوثی بھی کہا جاتا ہے - ایک ٹرک میں گشت کر رہے ہیں

بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں حکومت کی جانب سے غذائی اشیا پر سبسڈی میں کمی کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے

احمدآباد، بھارت میں ایک کاریگر پتنگ اڑانے والی ڈور کو رنگ رہا ہے

"میلر" نامی سمندری طوفان فلپائن کے شہر لی گاسپی کے ساحل کے نزدیک سے گزر رہا ہے جس کی شدت سے طوفانی لہریں اٹھتی دکھائی دے رہی ہیں۔

کوسوو کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ارکان کی جانب سے آنسو گیس کے شیل پھینکنے کے بعد سیکورٹی اہلکار گیس ماسک پہنے کھڑے ہیں

نیو یارک میں شو کی پروموشن کے لیے مختلف انداز

 

فرانس میں سانتا کلاز کا ایک دیو ہیکل روشنی سے جگمگاتا مجسمہ تیار کیا گیا ہے
 

قازقستان میں کوسموڈروم لانچ پیڈ کے پاس قدامت پسند پادری صحافیوں پر بابرکت پانی چھڑک رہے ہیں