دنیا بھر سے منتخب تصاویر

پاکستان کے شہر کراچی کے ایک پسماندہ علاقے میں اسکول کے بچے گندے نالے کے پل سے گزر رہے ہیں۔

ماسکو میں سیاحوں کو لے کر جانے والی ایک کشتی جمی ہوئی برف پر سے گزر رہی ہے۔

چین میں برف کے میلے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

ڈنمارک میں ایک گھر پر جمی برف کا منظر۔

لندن میں دو ہرنوں نے سینگ آپس میں الجھا رکھے ہیں۔

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں کیچڑ کے سیلاب کا ایک منظر۔

جاپان میں نئے سال کے موقع پر ایک سومو چیمپیئن اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہے۔