بریگزٹ معاہدے کی منسوخی سے ترکی کے انتخابات تک: تصویری جھلکیاں

جنوبی اسپین کی روٹا نیول ائیربیس میں منعقدہ تقریب میں یورپی افواج کے ارکین کمان کی تبدیلی کے موقع پر یورپی یونین کا ترانہ سن رہے ہیں۔

برطانوی گلوکار کیتھ فلنٹ کی وفات پر ایک عورت ان کو پھولوں سے بنے اسمائلی فیس یا مسکراتے چہرہ سے خراج عقیدت پیش کر رہی ہیں۔

برطانیہ کی پارلیمان نے  یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے لیے  وزیر اعظم تھریسا کا پیش کردہ بریگزٹ معاہدہ تیسری بار مسترد کر دیا۔

برطانیہ کے پرنس چارلس کوئین الزبتھ ٹو رائل بوٹینک پارک میں نیلی اگوانا کی حرکتوں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

یوکرین سے تعلق رکھنے والی ایک فنکارہ ڈاریا مارچینکو نے ٹافیوں کے ریپرز کی مدد سے صدر پیٹرو پوروشینکو کی تصویر تخلیق کی۔

الجزائر میں ایک شخص مظاہرے میں ماسک پہنے سراپا احتجاج ہیں۔

انڈونیشیا کے شہر بوگور میں اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ ایک ریلی۔

استنبول میں انتخابات کے دوران جسٹس اینڈ ڈویلپمینٹ پارٹی کے حامی ایک ریلی میں شریک ہیں۔

ماسکو میں سالانہ کیڈٹ اسکول کی منعقدہ تقریب کے دوران کیڈٹس کھیل رہے ہیں۔