دپیکا پڈکون اور ارب پتی بھارتی تاجر اور کنگ فشر کمپنیز کے چشم و چراغ سدھارتھ مالیا کا افیئر ان دنوں زبان زد عام ہے۔ ان دونوں کی دوستی اور پیار پر اخباروں میں جو کچھ شائع ہوتارہا ، اس نے دونوں کو ملک کے گھر گھر مشہورکردیا ہے۔ پھر مالیا کی جانب سے دیپکا کو دیے جانے والے بیش قیمت تحائف کے قصے بھی ہر زبان پر ہیں۔
حال ہی میں سدھارتھ مالیا نے ایک انتہائی مہنگا فلیٹ دپیکا کو تحفے میں دیا تھا جس کی مالیت 16 کروڑ روپے ہے۔ مگر اب جو تحفہ مالیا دپیکا کو دینے جارہے ہیں وہ اس سے بھی کہیں زیادہ مہنگا ہے۔
دراصل سدھارتھ دپیکا کی اگلی فلم خود فائنانس کرنے جارہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلم کا بجٹ 60کروڑروپے کا ہے۔ ظاہر ہے فلم کی ہیروئن تو دپیکا ہی ہوں گی جبکہ فلم کا موضوع ایکشن ہے۔ فلم تکمیل کے لئے مالیا اپنے والد کی کمپنی ’کنگ فشر‘کے نام سے پروڈکشن کمپنی کھولیں گے ۔
یوں یہ فلم دپیکا کے لئے سدھارتھ مالیا کی جانب سے مہنگا ترین گفٹ ہوگی۔