نوجوان پاکستانی کوہ پیما نے شمالی امریکہ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

 امریکی ریاست الاسکا میں موجود ڈینالی نامی چوٹی 20 ہزار 200 فٹ بلند ہے، جہاں زیرو درجہ حرارت اور طوفانی ہواؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے، پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے  28 مئی کی سہ پہر کو چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرایا۔

ابھرتے ہوئے نوجوان پاکستانی کوہ پیما اسد میمن نے شمالی امریکہ کی بلند ترین چوٹی "ڈینالی" کو سر کر لیا۔

اسد میمن اس قبل تین مختلف براعظموں میں واقع ماؤنٹ کیلی مانجیرو، اکونگوا، اور البروس سر کر چکے ہیں۔
 

اسد علی میمن دس مئی کو الاسکا پہنچے تھے اور تیرہ مئی کو اپنے اس مشن پر روانہ ہوئے تھے۔  

 اسد علی میمن کا کہنا ہے کہ وہ سال 2023 کے آخر تک اپنا سات براعظموں کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ 

اسد علی میمن ڈینالی کی اپنی تازہ ترین اور چوتھی کامیابی کے ساتھ دنیا کے سات بر اعظموں کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کے اپنے خواب کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔

اسد علی میمن  چوٹی سر کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔