شدید دھند کے باعث شہریوں کو روز مرہ کے معمولات میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو جاتی ہے اور ڈرائیونگ کے دوران لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شہریوں کے مطابق موسم سرما کے دوران عمومی طور پر دھند سورج غروب ہونے سے پہلے چھا جاتی ہے۔ جو کہ اگلے روز دوپہر تک موجود رہتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب میں دھند آئندہ چند دنوں تک جاری رہے گی۔
دھند کی شدت میدانی علاقوں میں زیادہ ہوتی ہے۔ جب کہ شہری علاقے قدرے کم دھند کی گرفت میں ہوتے ہیں۔
دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
دھند کی وجہ سے سڑکوں پر موجود ٹریفک میں بھی کمی ہو جاتی ہے۔
دھند کے دوران موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں پیلے رنگ کی لائٹس استعمال کی جاتی ہیں۔
ترجمان نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر ویز پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے M-2 اسلام آباد سے لاہور کی جانب جانے والی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے کو دھند میں عوام کی حفاظت کے لیے بند کیا گیا ہے جب کہ مسافر گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں جی ٹی روڈ سے بھیجا جا رہا ہے۔