کرغزستان: برطرف صدر قازقستان چلے گئے

کرغزستان: برطرف صدر قازقستان چلے گئے

عہدے داروں کا کہناہے کہ کرغزستان کے برطرف صدر کرمان بیگ باقی یف ، اس جلسے میں خطاب کے چندہی گھنٹوں کے بعد، جہاں سے انہیں فرار ہونا پڑاتھا، قازقستان پروازکر گئے ہیں۔

سابق صدر جمعرات کے روز جنوبی علاقہ جلال آباد چھوڑ کر ہمسایہ ملک قازقستان چلے گئے۔ ان کی روانگی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ان کے ایک وفد اور عبوری حکومت کے درمیان ملک کے سیاسی بحران حال پر مذاکرات ہورہے ہیں۔

جمعرات کی صبح مسٹر باقی یف کوجنوبی کرغزستان میں اپنے حامیوں کی جانب سے منقعد ہونے والی ایک ریلی میں فائرنگ کے بعد اپنی حفاظت کے لیے وہاں سے جانا پڑا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسٹر باقی یف کے مخالفین کے ایک گروپ کے ڈائس کی طرف بڑھنے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر، محافظ قطار بنا کر ان کے سامنے کھڑے ہوگئے اور انہوں نے ہوا میں گولیاں چلائیں۔ عبوری حکومت کے حامیوں اس مقام سے چند سو میٹر کے فاصلے پران کے خلاف ایک ریلی کی ۔