لیلیٰ کو ماڈلنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے لیکن شہلا کی سوتیلی بہن کا بیٹا وجاہت اپنی ماں سے ہونے والی زیادتی کا بدلہ لیلیٰ سے لینا چاہتا ہے۔
کراچی —
پاکستان میں ٹیلی ویژن کے لئے لکھنے والوں میں سے زیادہ کا پس منظر ڈائجسٹوں میں لکھنے کا ہے۔ سیما غزل، عمیرا احمد ، رُخ چوہدری اور مصطفی ہاشمی اس کی بہترین مثال ہیں۔ ڈائجسٹ پڑھنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد خواتین کی ہے جبکہ ٹی وی دیکھنے والوں کی اکثریت بھی خواتین پر ہی مشتمل ہے۔
خواتین میں ٹی وی ڈرامے اور ڈائجسٹ اس قدر مقبول ہیں کہ پہلے یہ کہانیاں ڈائجسٹ میں ناول اور ناولٹ کی شکل میں قسط وارشائع ہوتی ہیں اس کے بعد کتابی صورت میں بھی انہیں بہت بڑی تعداد میں شائع کیا جاتا ہے۔
ان کی کامیابی کا ثبوت یہ ہے کہ شہرکے ہر بُک اسٹال پر یہ کتابیں موجود ہیں۔ بک فیئرز میں بھی آپ کو ہر طرف یہی کتابیں دکھائی دیں گی جبکہ پرانی کتابوں کی مارکیٹ میں بھی یہ بھری پڑی ہیں۔
رُخ چوہدری بھی ڈائجسٹ میں لکھنے والا ایک مشہور نام ہیں۔ انہیں کہانیاں لکھتے لکھتے کئی عشرے ہوچکے ہیں۔ پرائیویٹ ٹی وی چینل ’ہم ٹی وی‘ رخ چوہدری کی تازہ تحریر پر مشتمل ایک نیا ڈرامہ سریل پیش کرنے جا رہا ہے جس کا نام ’دل کا دروازہ‘ ہے۔
ہم ٹی وی کے ا یگزیکٹیو پبلک ریلیشنز سید منہاس صغیر کے مطابق ’دل کا دروازہ‘ عزیز احمد اور ان کی بیگم شہلا کے ہاتھوں بسنے والے ایک گھرانے کی کہانی ہے۔ ان کے دو بچے ہیں لیلیٰ اور جنید۔ لیلیٰ کو ماڈلنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے لیکن شہلا کی سوتیلی بہن کا بیٹا وجاہت اپنی ماں سے ہونے والی زیادتی کا بدلہ لیلیٰ سے لینا چاہتا ہے۔ وہ لیلیٰ سے شادی کرکے عزیز احمد کی جائیداد پر قبضہ جماتا ہے لیکن لیلیٰ کے ارادے بھی کچھ اور ہی ہیں۔
کون کس طرح اپنے ’ارادوں‘ میں کامیاب ہوتا ہے اور ہار کس کا مقدر ہوتی ہے؟ جاننے کے لئے آپ کو ڈرامہ سیریل ’دل کا دروازہ‘ دیکھنی ہوگی جس کے ہدایت کار ہیں کامران اکبر خان، پیشکش جیم اسٹونز اور آمنہ نواز خان کی ہے۔ سیریل کے فنکاروں میں شامل ہیں طائفور خان نیازی، نیلم منیر، راشد فاروق، فرح ندیم، عذرا مجید، حسن نعمان ناز، وقاص شاہ، حنیف اور حمیرا بانو۔