کراچی —
’ہم‘ ٹی وی کا نیا ڈرامہ سوپ ’ہم ٹھہرے گناہ گار‘ جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہیں دانش تیمور، فرحان علی آغا، جیا علی، انوشے عباسی، منشا پاشا، عسانہ حوالہ، راحیل بٹ، سارا خان اور محسن گیلانی۔
’ہم‘ کے پبلک ریلیشنز ایگزیکٹیو سید منہاس صغیر نے وی او اے کو ڈرامے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک کامیاب بزنس مین ذکریا، اس کی نیک دل مگر کینسر کی مریضہ بیوی عائشہ، ان کے 2 اپنے اور 2 لے پالک بچوں کی کہانی ہے جن میں ایک بیٹا زارعون کو ملائکہ سے محبت ہے اور وہ ملائکہ کے باپ کے دباؤ میں آکر اس سے چھپ کر شادی کر لیتا ہے۔
عائشہ اپنی بگڑتی ہوئی طبیعت کے پیش ِنظر اپنے بچوں کی زندگیوں سے متعلق کچھ فیصلے کرتی ہے لیکن یہ فیصلے بچوں پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑتے ہیں۔کیا یہ بچے اپنی مرتی ہوئی ماں کا مان رکھ پائیں گے؟ یہی اس ڈرامے کا اصل تانہ بانہ ہے ۔
’ہم ٹھہرے گناہ گار‘ کے ہدایت کار ہیں علی مسعود۔ اسے تحریر کیا ہے زوہا حسن نے اور پروڈیوسر ہیں مومنہ دُرید۔