57 اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم 'او آئی سی' کے وزرائے خارجہ کا ایک اہم اجلاس منگل کی شام سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ہورہا ہے۔
امریکی وزیرِ دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ شامی حدود میں 'نو فلائی زون' قائم کرسکتا ہے تاہم ان کے بقول اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔
منگل کو خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' سے گفتگو میں امریکی وزیرِ دفاع نے کہا کہ ان کا ملک شامی بحران کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہا ہے ۔
اپنی گفتگو میں پنیٹا نے عندیہ دیا کہ شامی فضائی حدود میں 'نو فلائی زون' کا قیام امریکہ کی اولین ترجیح نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مشن کے لیے اب تک کوئی "پالیسی فیصلہ" نہیں کیا گیا جو اس نوعیت کی کاروائیوں کے لیے ضروری ہے۔
دریں اثنا 57 اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم 'او آئی سی' کے وزرائے خارجہ کا ایک اہم اجلاس منگل کی شام سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ہورہا ہے۔
تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شام کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز پر اتفاق کرچکے ہیں۔ تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اجلاس کے دوران یہ تجویز سامنے آنے پر شامی حکومت کے اہم اتحادی ایران اور حزبِ مخالف کے حامی سعودی عرب کے درمیان سفارتی تنازع جنم لے سکتا ہے۔
ادھر اقوامِ متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کے نگران ویلری آموس نے منگل کو شام اور لبنان کے تین روزہ دورے کا آغاز کیا ہے جس کے دوران وہ مقامی رہنمائوں سے شام میں جاری بحران سے متاثر ہونے والے عام شہریوں کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کریں گی۔
اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق عالمی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کے اس دورے کا مقصد شام کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال اور اس کے شامی عوام اور پڑوسی ملکوں کو نقل مکانی کرجانے والے پناہ گزینوں پر اثرات کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔
دریں اثنا شامی صدر بشارا لاسد کے ایک خصوصی ایلچی شام کے اہم اتحادی چین پہنچے ہیں جہاں وہ شامی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ چینی حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ وہ شامی بحران پر گفتگو کےلیے حزبِ اختلاف کے وفد کو بھی بیجنگ کے دورے کی دعوت دینے پر غور کر رہی ہے۔
چین اور روس اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف پیش کی جانے والی تین قراردادوں کو ویٹو کرچکے ہیں جن کا مقصد شامی حکومت پر دبائو بڑھا کر اسے شہریوں کے خلاف بھاری اسلحے کے استعمال سے روکنا تھا۔
دریں اثنا شام کے شمالی علاقوں میں باغیوں اور سرکاری افواج کے مابین جھڑپیں منگل کوبھی جاری رہیں ۔ شامی باغیوں نے پیر کو ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں شامی فضائیہ کے ایک طیارے کو مار گراتے اور پائلٹ کو گرفتار کرتے دکھایا گیا ہے۔
گو کہ ویڈیو میں دکھائے گئے واقعے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے لیکن شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ شام کے مشرقی علاقے میں تربیتی مشن پر محوِ پرواز شامی فوج کے ایک طیارے میں تیکنیکی خرابی کے باعث پائلٹ کو جہاز سے کودنا پڑا۔
حکام کے مطابق پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔