کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے پر سیاسی جماعتیں برہم

Your browser doesn’t support HTML5

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی ریاستی اسمبلی کی تحلیل پر ریاستی جماعتوں نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔ سابق حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کے سربراہ عمر عبداللہ نے گورنر کے فیصلے کے خلاف جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے فیصلے کو جمہوریت کا قتل قرار دیا۔