ڈیرہ اسماعیل خان: خاتون پولیو ورکر پر کتے چھوڑ دیے

فائل فوٹو

حکام کے مطابق پیر کو پیش آنے والے اس واقعے میں پولیو ورکر شدید زخمی ہوگئی اس کے بعد کتے چھوڑنے والے نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران ایک خاتون رضاکار پر کتے چھوڑ دیےگئے۔

حکام کے مطابق پیر کو پیش آنے والے اس واقعے میں پولیو ورکر شدید زخمی ہوگئی اس کے بعد کتے چھوڑنے والے نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

ملزمان نے کتے چھوڑنے سے قبل خاتون رضاکار کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور ویکسین کا باکس توڑنے کی بھی کوشش کی۔

اطلاعات ہیں کہ مہم کے دوران رضاکاروں کے ہمراہ سکیورٹی اہلکار نہیں تھے۔

نجی ٹی وی چینلوں پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق علاقہ پولیس نے پولیو رضاکاروں پر حملے کے واقعے کا نوٹس لےکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رواں سال بڑی تعداد میں پولیو کیسز سامنے آنے کے باعث پاکستانی شہریوں کے بیرون ممالک سفر کو پولیو ویکسینیشن سے منشروط کیے جانے کی خبریں گرم ہیں۔

پاکستان میں رواں سال پولیو کے 59 کیسز سامنے آچکے ہیں جس کی ایک وجہ پولیو ٹیموں پر حملے بھی ہیں جس سے انسداد پولیو مہم سخت متاثر ہوئی ہے۔

ئی قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات اور حملوں کے ڈر سے انسدادِ پولیو مہم چلائی ہی نہیں جاسکی ہے۔