چلی میں کتوں کی مدد سے کرونا کے مریضوں کی تلاش

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست میں چلی ابتدائی دس ممالک میں شامل ہے جہاں مریضوں کی تلاش کے لیے کتوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ 

چلی کی پولیس کرونا وائرس کے مریضوں کی تلاش کے لیے کتوں کو خصوصی تربیت دے رہی ہے۔

چلی کی پولیس کے مطابق تربیت کے بعد کتے انسان کو سونگھ کر یہ بتائیں گے کہ وہ شخص کرونا سے متاثر ہے یا نہیں۔  

ان مخصوص کتوں کو تربیت کے دوران کرونا وائرس کے مریضوں سے آنے والی 'بو' سے آشنا کیا جا رہا ہے تاکہ وہ ایسے افراد کو شناخت کر سکیں جو اس وبا کا شکار ہیں۔

کتوں کی مدد سے کرونا کے مریضوں کی تلاش کے بعد چلی کے کرونا ٹیسٹ کی استعداد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایک کتا ایک گھنٹے میں 500 سے زیادہ افراد میں وبا کے بارے میں بتا سکتا ہے۔ 

چلی میں کیسز میں اضافے کے بعد کتوں کی مدد سے مریضوں میں وائرس کی تشخیص سے کرونا ٹیسٹ پر آنے والے اخراجات میں بھی کمی واقع ہو گی۔ 

کتے اب چلی میں کرونا کے مریضوں کا پتا دیں گے۔