ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی

ترکیہ اور شام میں سات اعشایہ آٹھ شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے۔
 

ترکیہ کے ڈیزازسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ملک کے سات صوبوں میں عمارتیں گرنے کے واقعات میں 76 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 440 زخمی ہیں۔

زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں۔ 

شام میں 111 افراد کی ہلاکتوں اور 516 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

زلزلے کا مرکز ترکیہ کا سرحدی شہر قہرمان مرعش تھا جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

 زلزلے کے جھٹکے شام اور ترکیہ سمیت لبنان، قبرص، یونان اور آرمینیا میں بھی محسوس کیے گئے۔

ترکیہ کے ریڈ کراس کے مطابق انہیں بڑے پیمانے پر عمارتوں کے انہدام کی اطلاعات ہیں۔

 زلزلے کے شدید جھٹکے اس وقت محسوس کیے گئے جب بیشتر افراد سو رہے تھے۔

متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد کم از کم 20 آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس ہوتے رہے جس کے نتیجے میں سرحد کے دونوں اطراف کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

ریسکیو حکام ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔