دبئی ایکسپو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

دبئی ایکسپو 20 اکتوبر 2020 کو شیڈول تھا لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ برس اس کا انعقاد نہ ہو سکا۔

دبئی ایکسپو کا باقاعدہ آغاز یکم اکتوبر سے ہو گا اور یہ 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔ 

​سفید اماراتی لباس میں مردوں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

افتتاحی تقریب میں گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ و گلوکارہ اینڈرا ڈے، اٹالین اوپرا سنگر اینڈریا بوسیلی، برطانوی گلوکارہ ایلی گولڈنگ، میگا اسٹار اور پیانسٹ لینگ لینگ اور چار مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی اینجلیک کڈجو نے شرکت کی۔

ایکسپو کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کے سامنے جھنڈے کو بلند کرنے سے ہوا۔

ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے دوران پرفارمرز اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔

ایکسپو کے منتظمین کو توقع ہے کہ چھ ماہ تک جاری رہنے والے اس میلے میں دنیا بھر سے ڈھائی کروڑ افراد آئیں گے۔

معروف اماراتی پیانسٹ، کمپوزر اور موسیقار حسین الجاسمی نے لوگوں کا استقبال 'مرحبا یا ہالا' گا کر کیا۔

سعودی عرب کے گلوکار محمد عبدو نے بھی افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ایکسپو کا آفیشل تھیم سونگ 'دس از آور ٹائم' حسین الجاسمی، مایسا کرم اور الماس نے گایا۔

بین الاقوامی فن کاروں کے جھرمٹ نے دبئی ایکسپو 2020 کی افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دیے تھے۔

دبئی ایکسپو لگ بھگ چھ ماہ تک جاری رہے گی۔

ایکسپو میں حصہ لینے والے ممالک کے لیے موقع ہے کہ وہ آرکیٹیکچر، خوراک، زراعت، انڈسٹری، آرٹ اور تخلیقات کا مظاہرہ کریں۔

حسین الجاسمی، مایسا کرم اور الماس اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔

دبئی ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں جہاں فن کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا وہیں آتش بازی کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔